Breaking News
recent

ظریف شہید (راجہ رام) کی تاریخ


ظریف شہید (راجہ رام) کی تاریخ

Zareef Shaheed Raja Ram Shujababd Multan

1965ء کی پاک بھارت جنگ میں ہمارے شہیدوں اور غازیوں نے اپنی بہادری کے جو جوہر دکھائے اس سے ملک کا بچہ بچہ ہی نہیں بلکہ پوری دنیا نے انکی بہادری اور دلیری کو تسلیم کیا۔

اس پاک بھارت جنگ میں جہاں اور شہیدوں اور غازیوں کا ذکر قابل تحسین ہے وہاں علاقہ ظریف شہید تحصیل شجاع آباد کے نامور اورعظیم سپوت اور پاکستان کی مایہ ناز یونٹ 19 لانسر کے نامور اور بہادر جوان سوار محمد ظریف شہید کا ذکر ضرور کرونگا جس نے ملک و قوم کی خاطر اپنی جان کا نذرانہ دے کر جام شہادت نوش کیا۔ سوار محمد ظریف شہید نے 1965ء کی پاک بھارت جنگ میں ضلع سیالکوٹ سیکٹر پر چونڈہ کے مقام پر جام شہادت نوش کیا اور پوری قوم اور اپنے علاقہ کا سر فخر سے بلند کیا۔ سوار محمد ظریف شہید کی عمر اس وقت تقریباً 24 برس تھی اس وقت کی حکومت پاکستان نے سوار محمد ظریف شہید کو بہادری کے اعزاز میں تمغہ جرأت کے اعزاز سے نوازا اور ریلوے اسٹیشن جو کہ (راجہ رام) کے نام سے تھا علاقہ ہٰذا کے عوام کے پرزور مطالبہ پر ریلوے اسٹیشن کا نام تبدیل کرکے ریلوے اسٹیشن ظریف شہید کے نام سے منسوب کر دیا گیا لیکن افسوس موجودہ ادوار کے حکمرانوں نے ریلوے اسٹیشن ظریف شہید کے بالمقابل حال ہی میں نیا بنائے جانیوالے تھانہ کا نام تھانہ (راجہ رام) رکھ دیا گیا ہے۔
Aamir Rana

Aamir Rana

No comments:

Post a Comment

Powered by Blogger.