Breaking News
recent

ظریف شہید راجہ رام کو ٹاؤن کا درجہ دے دیا گیا ہے


Zareef Shaheed Raja Ram Town

جب کسی گاؤں کی آبادی ایک مقررہ حد سے تجاوز کر جاتی ہے اور اس علاقے میں کاروبار بڑھنے لگے اور لوگ اس علاقے کی طرف آنا شروع ہو جائیں تو اس کو ٹاؤن میں تبدیل کیا جاتا ہے جس کی مقررہ حدود اور لوکل کمیٹی ہوتی ہے. ٹاؤن گاؤں سے بڑا اور شہر سے چھوٹا علاقہ ہوتا ہے.

جب کوئی علاقہ ٹاؤن میں تبدیل ہو جاتا ہے ہے تو اس کی ترقی کا سفر شروع ہو جاتا ہے ہے اس میں مختلف سرکاری اداروں کے دفاتر پارکس اسکولز کالجز اور آفس بنا دیے جاتے ہیں.


نئے بلدیاتی نظام کے حوالے سے ضلع ملتان کی حدبندی کر لی گئی

میٹروپولٹن کارپوریشن میں تحصیل سٹی کے تمام مواضعات اور تحصیل صدر کے سات مواضعات شامل کیے جانے کی تجویز ہے

تحصیل سٹی کی 82 یونین کونسلیں میٹروپولیٹن کارپوریشن کا حصہ ہوں گی

تحصیل صدر کے مواضعات بچ مبارک۔بستی نو بہادرپور اور تاجپور سندیلا حامد پور کنورہ کوٹ رب نواز اور نائی والا میٹروپولیٹن کارپوریشن کا حصہ ہوں گے

تحصیل صدر میں پانچ ٹاؤن کمیٹیاں قائم کی جائیں گی

تحصیل صدر میں نواب پور مخدوم رشید قادرپورراں بستی ملوک اور لوٹھر ٹاؤن کمیٹیاں ہوں گی۔

تحصیل شجاع آباد میں راجہ رام سکندر آباد قیصر پور ٹاؤن کمیٹیاں ہوگی

ضلع میں دو میونسپل کمیٹیاں شجاعباد اور جلالپورپیروالا ہوں گی
Aamir Rana

Aamir Rana

No comments:

Post a Comment

Powered by Blogger.